7 اپریل 2026 - 15:01
مآخذ: ابنا
موجودہ جنگ نے ایران کو عالمی طاقت بنا دیا

امریکی اخبار  نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ جاری جنگ ایران کو ایک بڑی عالمی طاقت میں تبدیل کر سکتی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار  نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ جاری جنگ ایران کو ایک بڑی عالمی طاقت میں تبدیل کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق،امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کو محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک بڑی جیوپولیٹیکل تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،جو عالمی طاقت کے توازن کو تبدیل کر سکتی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ نئی عالمی ترتیب کی بنیاد توانائی کی سلامتی پر ہے، اور خلیج کے ممالک اپنی معیشت کے لیے تیل و گیس کی برآمدات پر انحصار کرتے ہیں۔ اس تناظر میں اگر توانائی کی ترسیل کے راستے غیر محفوظ ہوتے ہیں تو یہ ممالک ایک نئی حقیقت کو قبول کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں—جس میں ایران ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اخبار کے مطابق، آبناے ہرمز میں ایران کی اسٹریٹجک پوزیشن اسے عالمی توانائی کے بہاؤ پر اثر انداز ہونے کی طاقت دیتی ہے، جو اسے بین الاقوامی سطح پر ایک مؤثر کھلاڑی بنا سکتی ہے۔

تجزیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کے اثرات خاص طور پر ایشیا میں محسوس ہوں گے، جہاں  جیسے ممالک خلیجی توانائی پر انحصار کرتے ہیں۔ کسی بھی طویل عدم استحکام کی صورت میں ان ممالک کو مہنگائی، کرنسی کی کمزوری اور معاشی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مضمون میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ ایک غیر رسمی ہم آہنگی  کے درمیان ابھر سکتی ہے، جو مغربی طاقتوں کے اثر و رسوخ کو چیلنج کرے گی۔

آخر میں، تجزیہ کے مطابق امریکہ کو ایک اہم فیصلے کا سامنا ہے: یا تو وہ ایک طویل اور پیچیدہ فوجی مہم میں داخل ہو، یا ایک نئی عالمی حقیقت کو قبول کرے جہاں ایران ایک ابھرتی ہوئی بڑی طاقت کے طور پر سامنے آئے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha